Ya Haider Ya Ali Moula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sibtain Haider
یا حیدر یا علی مولا
یا حیدر یا حیدر
یا حیدر یا علی مولا
یا حیدر یا حیدر
یا حیدر شوہر زہرا
یا حیدر فاتح دنیا
یا حیدر یا علی مولا
یا حیدر یا حیدر
) ہم پر خدا کی ہے یہ عنایت
ہے مصطفی کی جو یہ رسالت
من کنت سے جو بڑھی قیادت
حیدر کی دے دی ہم کو امامت
اب ہے ہمیشہ یہ ہی ہدایت
آقا ہے اب علی
عالم کے ہے ولی
ہر صبح و شام بھی
لب پر رہے علی
یا حیدر یا علی مولا
یا حیدر یا حیدر
) فخر رسالت تاج امامت
گوہر شرافت ابر سخاوت
خالص عبادت سچی شجاعت
وہ ہے فصاحت وہ ہے بلاغت
حسن صداقت نور ولایت
حیدر تو ہے عطا
حیدر تو ہے شفا
حیدر ہے رہنما
حیدر پہ جاں فدا
یا حیدر یا علی مولا
یا حیدر یا حیدر
) حیدر کرامت حیدر طہارت
مہر و محبت کی ہے علامت
ماہ قناعت شاہ خطابت
اوج ذہانت رعب سیاست
حق کی اشاعت دین کی حفاظت
رب کی ہے بندگی
دین کی ہے زندگی
حیدر ہے روشنی
حیدر ہے آگہی
یا حیدر یا علی مولا
یا حیدر یا حیدر
) ذکر علی ہے کار عبادت
مومن کے دل کی ساری لطافت
عشق علی کی ہے یہ علامت
قسمت سے ملتی ہے یہ سعادت
رب کی رضایت پر ہے دلالت
رب کی ہے یہ عطا
ایمان کی ہے بقا
ہے راز بے بہا
حیدر کی یہ ولا
یا حیدر یا علی مولا
یا حیدر یا حیدر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.