Man Kunto Maula Pyare Nabi Ne Bola Jiska Main Maula Uske Hain Ali Maula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sibtain Haider
جس کا میں مولا
اس کے ہیں علی مولا
من کنت مولا پیارے نبی نے بولا
جس کا میں مولا اس کے ہیں علی مولا
فرمان نبی ہے
علی رب کا ولی ہے
برباد ہوا جو بھولا
من کنت مولا پیارے نبی نے بولا
جس کا میں مولا اس کے ہیں علی مولا
جو اس دن کو جھٹلائے گا
ہاں وہ منکر کہلائے گا
میدان خم کی گرمی سے
وہ جل جل کر مر جائے گا
پہچان کرائے
ہیں کون پرائے
یہ راز نبی نے کھولا
من کنت مولا پیارے نبی نے بولا
جس کا میں مولا اس کے ہیں علی مولا
دنیا میں جو مولائی ہیں
وہ ہی تو بھائی بھائی ہیں
ہے یاد غدیر خم ان کو
جو آقا کے شیدائی ہیں
جب عید یہ آئی
ہم سب نے منائی
خوش ہو کے غدیری بولا
من کنت مولا پیارے نبی نے بولا
جس کا میں مولا اس کے ہیں علی مولا
جب مولا آئے منبر پر
تو گونج اٹھا حیدر حیدر
نہ بغض کے مارے بھاگ سکے
اعلان ولایت سے بچ کر
فولاد نہیں تھے
ارمان بھی ٹوٹے
سننا ہی پڑا جو بولا
من کنت مولا پیارے نبی نے بولا
جس کا میں مولا اس کے ہیں علی مولا
جو عشق علی میں جیتے ہیں
ذیشان وہی تو ہوتے ہیں
ملتے نہیں جن کو مولا علی
دراصل وہی تو کھوتے ہیں
خالق سے ملائے
قسمت چمکائے
یہ عشق علی کا شعلہ
من کنت مولا پیارے نبی نے بولا
جس کا میں مولا اس کے ہیں علی مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.