Mohammad-e-Arabi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Shahid Baltistani
نبی نبی نبی نبی
صلی اللہ علیک یا رسول اللہ
وسلم علیک یا حبیب اللہ
و آلہ وسلم
جہان حسن سے یہ انقلاب ہو نہ سکا
محمد عربی کا جواب ہو نہ سکا
نبی نبی نبی نبی
پڑھا کے غیب سے بھیجا ہے میرے آقا کو
بجز نبی کوئی امی خطاب ہو نہ سکا
محمد عربی کا جواب ہو نہ سکا
جہان حسن سے
صلی اللہ علیک یا رسول اللہ
خدا سے دور ہے اور وہ خودی سے ناواقف
در رسول جسے دستیاب ہو نہ سکا
محمد عربی کا جواب ہو نہ سکا
جہان حسن سے
نبی نبی نبی نبی
عرق جبیں سے لے کر نبی بنائے گئے
پھر اس کے بعد پسینہ گلاب ہو نہ سکا
محمد عربی کا جواب ہو نہ سکا
جہان حسن سے
صلی اللہ علیک یا رسول اللہ
وسلم علیک یا حبیب اللہ
و آلہ وسلم
کرم نگاہی آقا ہے ابوذر و سلمان
وہ ذرہ کیا جو یہاں آفتاب ہو نہ سکا
محمد عربی کا جواب ہو نہ سکا
جہان حسن سے
نبی نبی نبی نبی
حقیقتا ابو طالب کے لاڈلے کے سوا
کوئی بھی مثل رسالت مآب ہو نہ سکا
محمد عربی کا جواب ہو نہ سکا
جہان حسن سے
صلی اللہ علیک یا رسول اللہ
وسلم علیک یا حبیب اللہ
و آلہ وسلم
گناہگار ہیں رحمت کی بس تلاش میں ہیں
ہمارا عاصی بھی یوں بازیاب ہو نہ سکا
محمد عربی کا جواب ہو نہ سکا
جہان حسن سے یہ انقلاب ہو نہ سکا
صلی اللہ علیک یا رسول اللہ
وسلم علیک یا حبیب اللہ
و آلہ وسلم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.