Murtaza mil gaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shahid Baltistani
یا علی، یا علی، یا علی، یا علی
مرتضی مل گئے اور کیا چاہیے
کفر ہے گر کہوں، دوسرا چاہیے
مرتضی مل گئے اور کیا چاہیے
مرتضی کے لیے فاطمہ چاہیے
یعنی الحمد کو
یعنی الحمد کو، ہل اتی چاہیے
مرتضی مل گئے اور کیا چاہیے
بولی حیدر کے لہجے میں بنت اسد
ہٹ جدار حرم
ہٹ جدار حرم، راستہ چاہیے
مرتضی مل گئے اور کیا چاہیے
مرتضی آسمانوں پہ مصروف ہے
بولے سلمان آ
بولے سلمان آ، تجھ کو کیا چاہیے
مرتضی مل گئے اور کیا چاہیے
بولے آدم بنا لوں میں آدم ابھی
یا علی آپ کی
یا علی آپ کی، خاک پا چاہیے
مرتضی مل گئے اور کیا چاہیے
دیکھ پردہ اٹھایا تو جلنا نہیں
ذکر معراج ہے
ذکر معراج ہے، حوصلہ چاہیے
مرتضی مل گئے اور کیا چاہیے
زوجہ مرتضی سے توسل کرے
جس کو اللہ سے
جس کو اللہ سے، مشورہ چاہیے
مرتضی مل گئے اور کیا چاہیے
اقتدار علی، اختیار علی
سوچنا چھوڑیے
سوچنا چھوڑیے، ماننا چاہیے
مرتضی مل گئے اور کیا چاہیے
ایک حجرے میں جس کی کٹی زندگی
اس سے کیسے کہوں
اس سے کیسے کہوں، گھر بڑا چاہیے
مرتضی مل گئے اور کیا چاہیے
اجر کیا دوں تکلم جو بولے علی
میں نے جھک کر کہا
میں نے جھک کر کہا، بس دعا چاہیے
مرتضی مل گئے اور کیا چاہیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.