Manazrah - Imam Mahdi (atfs)
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shahid Baltistani
یا مہدی مہدی یا مہدی
ادرکنی
ادرکنی یا مہدی یا مہدی
ادرکنی ادرکنی یا مہدی
یا مہدی مہدی مہدی
اک مفتی مجھے دوستو کل رات ملا تھا
مہدی کا مخالف تھا یہ چہرے پہ لکھا تھا
ایمان پہ میرے ضرب لگانے پہ تلا تھا
میں اس کے ارادے پہ بہت دل میں ہنسا تھا
کہتا تھا یہ غیبت مجھے افسانہ لگے ہے
میں نے بھی کہا تو مجھے دیوانہ لگے ہے
یا مہدی ادرکنی یا مہدی
یا مہدی
ہر چیز نظر آئے ضروری نہیں مفتی
جنت بھی نہیں دیکھی ہے ایمان ہے پھر بھی
اصحاب کہف پر بھی تجھے شک نہیں کوئی
پھر کیوں نہ ذہانت بھی ہنسے عقل پہ تیری
تو جس کو گماں مان رہا ہے وہ یقین ہے
شیطان کا قائل تو ہے مہدی کا نہیں ہے
یا مہدی ادرکنی یا مہدی
یا مہدی
یہ سنتے ہی مرنے لگا وہ بغض کا مارا
باز آیا نہیں پھر بھی وہ شیطان کا پیارا
اک بار کیا پھر اسے ذلت نے اشارہ
اور ہاتھ رکھے دل پہ وہ چلایا بیچارہ
اس وقت بتا مجھ کو تیرا مہدی کہاں ہے
میں نے کہا اللہ جہاں ہے وہ وہاں ہے
یا مہدی ادرکنی یا مہدی
یا مہدی
وہ کان پکڑ کر یہ پکارا ارے توبہ
مہدی کو تو اللہ کے جیسا ہے سمجھتا
میں نے کہا پڑھ لکھ کے بھی جاہل ہی رہے نا
اللہ نہیں ہے ولی اللہ ہے مولا
وہ پردے میں رہ کر یہ سکھاتے ہیں خدا ہے
مہدی ہی زمانے کو بتاتے ہیں خدا ہے
یا مہدی ادرکنی یا مہدی
یا مہدی
اللہ کے بدن کا نہیں قائل میرا فرقہ
ظاہر میں نہ ہاتھ اس کے نہ آنکھیں ہیں نہ چہرہ
لیکن یہ خدائی جو چلانی تھی یہ ملا
کام اس نے یہ کچھ ہاتھوں کو کچھ آنکھوں کو سونپا
اللہ کے نائب ہیں سجاتے ہیں خدائی
خالق کی مدد سے وہ چلاتے ہیں خدائی
یا مہدی ادرکنی یا مہدی
یا مہدی
کہنے لگا اچھا یہ ہے اصل میں چکر
میں نے کہا چکرانے لگے شیخ جی سن کر
کہنے لگا یہ عقل سے منطق سے ہے باہر
گیارہ سو برس سے ہو کوئی زندہ زمین پر
میں نے کہا کیوں عقل میں تیری نہیں آتے
عیسی تو سمجھ آتے ہیں مہدی نہیں آتے
یا مہدی ادرکنی یا مہدی
یا مہدی
وہ بولا اب اتنا بھی غلو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.