Pukari shana hilakar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Tableegh e Imamia
پُکاری شانہ ہلا کہ مادر
اُٹھو سکینہ سحر ہوئی ہے
نہ روٹھے غمگین ماں سے دلبر
اُٹھو سکینہ سحر ہوئی ہے
اُٹھو کے عباس آ رہے ہیں
وہ بھر کہ مشکیزہ لا رہے ہیں
نہ ظُلم ڈھائے گا کوئی تم پر
اُٹھو سکینہ سحر ہوئی ہے
پُکاری شانہ ہلا کہ ۔۔۔
نہ کوئی مارے گا تازیانے
نہ آئے گا اب کوئی ستانے
نہ شمر لے گا تمہارے گوہر
اُٹھو سکینہ سحر ہوئی ہے
پُکاری شانہ ہلا کہ ۔۔۔
قفس میں یوں ہم سے منہ نہ موڑو
رہو نہ خاموش کچھ تو بولو
نہ پاس اکبر ہے اور نہ اصغر
اُٹھو سکینہ سحرہوئی ہے
پُکاری شانہ ہلا کہ ۔۔۔
نہ کم سنی میں سکون پایا
اُٹھا ہے سر سے پدر کا سایہ
یہی تھا بیٹا تیرا مقدر
اُٹھو سکینہ سحر ہوئی ہے
پُکاری شانہ ہلا کہ ۔۔۔
تڑپ کے فرقت میں نہ رونا
پدر کے سینے پہ جا کے سونا
بلانے آئے ہیں تم کو سرور
اُٹھو سکینہ سحر ہوئی ہے
پُکاری شانہ ہلا کہ ۔۔۔
نہ لڑکھڑاوگی راستوں میں
رسن بندھے گی نہ بازوؤں میں
نہ سر برہنہ پھرو گی در در
اُٹھو سکینہ سحر ہوئی ہے
پُکاری شانہ ہلا کہ ۔۔۔
پدر سے تم کو چھُڑانے والے
اور ہم کو در در پھرانے والے
نہ بخشے جائیں گے روزِ محشر
اُٹھو سکینہ سحر ہوئی ہے
پُکاری شانہ ہلا کہ ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.