Mai kis tarha se batau ke kya ghadeer se hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shahid Baltistani
میں کس طرح سے بتاؤں کہ کیا غدیر سے ہے
خدا کا دین تو کیا خود خدا غدیر سے ہے
اور اذاں میں نام علی سن کے جو مچلتے ہو
تمہارا زخم ابھی تک ہرا غدیر سے ہے
بتاؤں ایک ہی مصرعے میں کیا منافق ہے
وہ کلمہ گو ہے مگر بھاگتا غدیر سے ہے
لگا رہا ہے جو فتوے حسین کے غم پر
قسم خدا کی اسے مسئلہ غدیر سے ہے
تو جس کو ڈھونڈ رہا ہے اے شیخ مسجد میں
بہشت جانے کا وہ راستہ غدیر سے ہے
علی کے لہجے میں بولا جو برسر معراج
نبی کے لہجے میں وہ بولتا غدیر سے ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.