Yaad aata hai tera darbar ya Allah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Shahid Baltistani
اللہ ہو
اللہ ہو
یاد آتا ہے تیرا دربار تیرا دربار یا اللہ
یاد آتا ہے تیرا دربار تیرا دربار یا اللہ
دور سے کب تک میں دیکھوں خانہ کعبہ
اب نہیں مجھ سے رہا جاتا میرے مولا
رات دن آنکھوں میں بس یہ خواب رہتا ہے
لب پہ اللہ ھم لبیک کا نعرہ
لبیک اللہ ھم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک
ان الحمد و النعمت لک و الملک لا شریک لک
لبیک اللہ ھم لبیک
باندھ کر میقات سے احرام آؤں گا
خانہ کعبہ کے پھر چکر لگاؤں گا
حجر اسود چوم لوں گا اپنی نظروں سے
حج پہ یہ ارمان سارے لے کے جاؤں گا
سورہ حج پڑھ لیا قرآن میں مولا
ہے صفا مروہ میرے اوسان میں مولا
جسم تو میرا یہاں پر رہ گیا لیکن
روح ہے عرفات کے میدان میں مولا
یاد آتا ہے تیرا دربار تیرا دربار یا اللہ
یاد آتا ہے تیرا دربار تیرا دربار یا اللہ
اے خدا عاشق ہوں میں رکن یمانی کا
آب کوثر کی طرح زمزم کا ہوں پیاسا
آیتیں مکے میں ہیں پھیلی ہوئی تیری
دل منی پر ہے میرا قربان اے مولا
آنکھ سے ماحول جنت کا نہیں دیکھا
اگر تیرے محبوب کا جلوہ نہیں دیکھا
ساری دنیا دیکھ کر بھی ایسا لگتا ہے
کچھ نہیں دیکھا اگر کعبہ نہیں دیکھا
یاد آتا ہے تیرا دربار تیرا دربار یا اللہ
یاد آتا ہے تیرا دربار تیرا دربار یا اللہ
او اپنے بندوں سے اگر ناراض ہے مالک
پنجتن کا واسطہ راضی ہو اے مالک
تو اگر چاہے تو ہو آسان ہر مشکل
راستے ہم پر سفر کے کھول دے مالک
لبیک اللہ ھم لبیک
لبیک اللہ ھم لبیک
ہے تکلم مسلموں کو درس یہ حج کا
سب کا انداز عبادت ایک ہی جیسا
متحد ہو جاؤ اب تو اے مسلمانوں
مسجد سب کی الگ ہے ایک ہے کعبہ
ایک ہے کعبہ ایک ہے کعبہ
یاد آتا ہے تیرا دربار تیرا دربار یا اللہ
یاد آتا ہے تیرا دربار تیرا دربار یا اللہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.