Maa Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shadman Raza
ماں فاطمہ
یا فاطمہ یہ رزق ہے جتنا میرے گھر میں
سب آپ کے بچوں کا ہے صدقہ میرے گھر میں
یا طاہرہ، یا مرضیہ، یا فاطمہ
روشن ہے دیا جشن ولا کا میرے گھر میں
ہے روشنی، سورج سے زیادہ میرے گھر میں
سب آپ کے بچوں کا ہے صدقہ میرے گھر میں
یا طاہرہ، یا مرضیہ، یا فاطمہ
اترا ہے کوئی نوری قبیلہ میرے گھر میں
ہر سمت ہے، جنت کا نظارہ میرے گھر میں
سب آپ کے بچوں کا ہے صدقہ میرے گھر میں
یا طاہرہ، یا مرضیہ، یا فاطمہ
ہے نصب علم حضرت عباس کا چھت پر
داخل نہیں، ہو سکتا اندھیرا میرے گھر میں
سب آپ کے بچوں کا ہے صدقہ میرے گھر میں
یا طاہرہ، یا مرضیہ، یا فاطمہ
ہے آج میرے گھر پہ فدا عرش کا ہر گھر
آیا ہے، محمد کا گھرانہ میرے گھر میں
سب آپ کے بچوں کا ہے صدقہ میرے گھر میں
یا طاہرہ، یا مرضیہ، یا فاطمہ
مشکل کو کہا ناد علی پڑھ کے یہ میں نے
دوبارہ، پلٹ کر نہیں آنا میرے گھر میں
سب آپ کے بچوں کا ہے صدقہ میرے گھر میں
یا طاہرہ، یا مرضیہ، یا فاطمہ
ہے نعمتیں جتنی بھی وہ ہے بخشش زہرا
واللہ نہیں، کچھ بھی تو میرا میرے گھر میں
سب آپ کے بچوں کا ہے صدقہ میرے گھر میں
یا طاہرہ، یا مرضیہ، یا فاطمہ
اے بنت پیمبر تیرے ہر ایک عدو پر
ہوتا ہے، شب و روز تبرا میرے گھر میں
سب آپ کے بچوں کا ہے صدقہ میرے گھر میں
یا طاہرہ، یا مرضیہ، یا فاطمہ
سب شادماں ہے آج سہیل اہل مودت
موجود ہے، خود فاطمہ زہرا میرے گھر میں
سب آپ کے بچوں کا ہے صدقہ میرے گھر میں
یا طاہرہ، یا مرضیہ، یا فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.