Ya Ali Ya Ali Haider Haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shadman Raza
بندہ حیدرم من ازل میسرم
ہمہ افتخار من این من کلب حیدرم
اے ماہ شب ہائے من
ذکرت ربانی من
سوز و گدازمی راز و نیازمی اصل نمازمی یا علی
طنین سازمی قبلہ رازمی تو چارہ سازمی یا علی
یا علی یا علی حیدر حیدر
آآآ
نور چشم پیغمبر
جان خاتون محشر
فخر شبیر و شبر
اے میرے مولا حیدر
خالی جھولی پھیلائے
جو تیرے در پر ہے آئے
نہ جائے خالی کبھی سوالی اے میرے والی
جہاں تیرا در ہوا میسر بنا مقدر
تو ہے وہ اوج فضیلت
ہے قائل جس کی مشیت
جو تیرے بغض کی صورت
کی تھی حارث نے جسارت
جب تیرے بغض میں بولا
نہ جانچا اور نہ تولا
عذاب باری نے ایسی طاری کی سنگ باری
کہے حوادث ہے کون وارث پڑا ہے حارث
تھا شیطان کا کارندہ
تھا جو بظاہر زندہ
جب بن کے جعلی مردہ
نکلا دوزخ کا کنڈا
اف یہ حیدر کی ہیبت
پڑھ دی نماز میت
اجل کا پھندہ لگا کے زندہ پڑا تھا مردہ
قضا پکاری پڑی ہے مہنگی علی سے مستی یا علی
رب کی آواز یہ آئی
مہکا دو ساری خدائی
میں نے نوبت یہ بجائی
زہرا کی ہوگی سگائی
بالآخر ڈالا لنگر
تیری دہلیز پہ آکر
تھا مارا مارا جو ایک ستارہ وہی پکارا
نبی کی دختر تیرا مقدر ہے تیرا شوہر
کیا لکھوں جنگ خیبر
مشکل میں تھے پیغمبر
جب آیا مرحب خودسر
نکلے اس سمت سے حیدر
ضرب حیدر جو کھائی
دو ٹکڑوں میں لاش آئی
چڑھے جو تیور تھا دست حیدر پہ باب خیبر
جو دیکھا منظر یہودی لشکر کو آئی چکر
بیشک مولود حرم ہے
تیرا سدرہ پہ قدم ہے
تجھ کو زہرا کی قسم ہے
جو بھی محتاج کرم ہے
اے رحمت جاوداں
دے راحت قلب و جاں
تیری رسائی میں کل خدائی نبی کے بھائی
ہماری قسمت خدا کی جنت تیری بدولت
جس پر افتاد پڑی ہے
جس پر آفت کی گھڑی ہے
بے جان جو بھی قیدی ہے
اس کی فریاد یہی ہے
اے مرد خیبر شکن
اے نازش پنجتن
تیرے فدائی کو جگ ہنسائی سے دے رہائی
وہ جائے گھر اب مٹا دے غم سب برائے زینب
اب ہے گردش میں ستارہ
دشمن سنسار ہے سارا
مانگے رحمت کا اشارہ
تیرا ہر چاہنے والا
اے میرے مشکل کشا
اے میرے حاجت روا
غموں کے مارے یہ شیعہ سارے تیرے سہارے
کہ فتح سارا کرے زمانہ لگا کے نعرہ
اے حمیدہ آپ بھی کیوں کر
ہوگا بیان یہ منظر
تھی جس دم دست نبی پر
اے شادماں ذات حیدر
من کنت مولا علی
جس وقت بولے نبی
جناں سے بڑھ کر سرور پرور تھا خم کا منظر
نبی کا جملہ حساب سارا چکا چکا تھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.