Jab Imam Aayenge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
حال غم سنائیں گے جب امام آئیں گے
زخم دل دکھائیں گے جب امام آئیں گے
محفلیں جمائیں گے جب امام آئیں گے
بام و در سجائیں گے جب امام آئیں گے
جشن ہم منائیں گے جب امام آئیں گے
زخم ہیں ابھی تازہ مکہ اور مدینہ کے
شام و کوفہ کرب و بلا ہم بھلا نہیں سکتے
از سقیفہ تا ایں دم غیر سے نہیں پہنچے
جتنے دکھ اٹھائے ہیں ہم نے کلمہ گویوں سے
ایک ایک چکائیں گے
جب امام آئیں گے
شک ہے جن کو اللہ کے عدل اور عدالت پر
منصب نبوت پر سیدہ کی عصمت پر
مرتضی کی احمد سے مختصر نیابت پر
جن کو شک ہے بارہ پر بارہویں کی غیبت پر
سب ہی مار کھائیں گے
جب امام آئیں گے
نام پر صحابہ کے کام کافروں جیسے
نام پر صحابہ کے کام فاسقوں جیسے
نام پر صحابہ کے کام منکروں جیسے
نام پر صحابہ کے کام مشرکوں جیسے
سب ہی منہ چرائیں گے
جب امام آئیں گے
دعوی محبت جو صبح و شام کرتے ہیں
ان کے دشمنوں سے بھی راہ و رسم رکھتے ہیں
انس بھی نہیں دیتے غیبتیں بھی کرتے ہیں
مومنوں سے بھی دل میں بغض و کینہ رکھتے ہیں
کس طرح نبھائیں گے
جب امام آئیں گے
جھوٹ بولنے کو ہم مشغلہ سمجھتے ہیں
بات بات پر بے جا مصلحت برتتے ہیں
اور منافقت کو بھی مصلحت ہی کہتے ہیں
لہو و لعب کا ساماں ہم گھروں میں رکھتے ہیں
کس طرح چھپائیں گے
جب امام آئیں گے
نعمت شریعت کو بوجھ ہی سمجھتے ہیں
لہو و لعب ہی کو ہم زندگی سمجھتے ہیں
صاحبان زر کو بڑا آدمی سمجھتے ہیں
تنگ دست مومن کو بس یونہی سمجھتے ہیں
کیا مقام پائیں گے
جب امام آئیں گے
یہ ہمارے مکر و ریا شاطرانہ عیاری
کیا ہمارے صوم و صلوۃ اور یہ عزاداری
کتنا کھوٹ ہے ہم میں کس قدر ریاکاری
کیا امام کی خاطر ہم نے کی ہے تیاری
کیسے منہ دکھائیں گے
جب امام آئیں گے
العجل جو کہتے ہیں آ گئے تو کیا ہوگا
کیا ہے اپنی تیاری پیش ہم کریں گے کیا
سبط جعفر اپنا تو کل یہی ہے سرمایہ
حمد و نعت و سوز و سلام اور منقبت نوحہ
ہم یہی سنائیں گے
جب امام آئیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.