Fatima hai Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shahid Baltistani
فاطمہ
فاطمہ
فاطمہ ہے فاطمہ
فاطمہ ہے فاطمہ
کوئی مانے یا نہ مانے
فاطمہ ہے فاطمہ
جس کے لائق مصطفی ہیں
وہ عطا ہے فاطمہ
دو محمد پال کر تو نے دیے اسلام کو
باپ نے یوں تجھ کو اپنی ماں کہا ہے فاطمہ
خود کو وہ حسنین کا درزی کہے گا عمر بھر
آپ نے رضوان کو درزی کہہ دیا ہے فاطمہ
اپنی داڑھی سے صفائی تیرے در کی رات بھر
کون ہے جو یوں تہجد پڑھ رہا ہے فاطمہ
جوڑ کر ہاتھوں کے اپنے حر نے یہ آواز دی
آپ کے ہاتھوں میں میرا فیصلہ ہے فاطمہ
مختصر خیرالنساء کا بس یہی مفہوم ہے
عالم نسواں کی خاطر مصطفی ہے فاطمہ
صحن کعبہ تک بھی جانے کی نہ زحمت دی گئی
تجھ کو ہر بیٹا مصلے پر ملا ہے فاطمہ
مہدی دوراں تکلم ہے جہاں پر آج بھی
پردہ غیبت نہیں تیری ردا ہے فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.