Saare Aalam ka masiha hai tera sehne shifa
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Shahid Baltistani
یا سریع الرضا
یا من اسمہ دوا
و ذکرہ شفا
یا سریع الرضا
مولا رضا مولا رضا
سارے عالم کا مسیحا ہے تیرا صحن شفا
اے غریب الغربا
ثانی خاک شفا ہے یہ شفا خانہ تیرا
لا دوا سارے مریضوں نے ہے صحت پائی
تیرے قدموں کی بدولت یہ سعادت پائی
یہاں پانی بھی نظر آتا ہے زمزم جیسا
عرش والوں سے ملاقات یہاں ہوتی ہے
زندگی آکے یہیں پر تو جواں ہوتی ہے
تیرے اس صحن میں سہمی ہوئی رہتی ہے قضا
اپنے غم کے سوا ہر غم سے چھڑا دو بھائی
اپنے بیمار محبوں کو شفا دو بھائی
تم نے آمین کہہ دی جو کریمہ نے دعا
سعی میں جب تیرے گنبد کے قریب آتا ہوں
آسموں سے کہیں آگے نکل جاتا ہوں
اتنی نزدیک سے سورج کو یہیں پر دیکھا
یا سریع الرضا
اللہ اکبر
فجر کا وقت تھا جب مجھ کو یہ احساس ہوا
ایک ہی راگ تھا ایک ہی سر تھا مولا
دل کی دھڑکن سے ملی جب تیرے نوبت کی صدا
پھر سے عاشور کی تدبیر بنا دے مولا
روضہ حضرت شبیر دکھا دے مولا
جانب کربوبلا کھلتا ہے دروازہ تیرا
مولا رضا مولا رضا
اے رضا جاں اے رضا جاں
دلم می خواد
میرا دل چاہتا ہے
ہر چی دارم
میرے پاس جو کچھ ہے
نذر امام رضا کنم
امام رضا پر قربان کر دوں
میرا کچھ بھی نہیں سب تیری عطا ہے سرکار
تیرے بیٹے تیری بیٹی تیرے گھر پر نثار
میرا بیٹا میری بیٹی میرا گھر بار رضا
حق تکلم و ولایت کا ادا کرتے ہیں
مجلس فاطمہ جو قم میں بپا کرتے ہیں
یہ کرم آپ کا ہے اور کریمہ کی دعا
سارے عالم کا مسیحا ہے تیرا صحن شفا
اے غریب الغربا
مولا رضا مولا رضا
اے رضا جاں اے رضا جاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.