Aap aajae jo maula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shahid Baltistani
آپ آجائیں جو مولا ہم یہ منظر دیکھ لیں
حلقہ ماتم بنا کعبے کے اندر دیکھ لیں
آپ کے ذاکر کی ہے معراج منبر آپ کا
اور آپ منبر پر ہوں ہم معراج منبر دیکھ لیں
انتقام کربلا کی دے علی اکبر اذاں
مرتضی کی تیغ سے اڑتے ہوئے سر دیکھ لیں
ہم اسی لالچ میں پیتے ہیں مئے حب علی
آب کوثر آپ کے چلو میں پی کر دیکھ لیں
وہ تو غازی ہے اگر میں بن گیا تیرا غلام
ارے میری ٹھوکر میں جہاں والے سمندر دیکھ لیں
دائیں بوذر بائیں قنبر سامنے سلمان ہو
ایک نماز ایسی بھی ہم کعبے میں پڑھ کر دیکھ لیں
منکر اعلان خم پہ جس طرح کنکر گرا
منکر ماتم پہ بھی یوں گرتے پتھر دیکھ لیں
مہدی قائم کا ہوگا آپ کے گھر میں قیام
ارے فرش مجلس آپ بھی گھر میں بچھا کر دیکھ لیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.