Maula zahoor kijiye dil bekarar hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shadman Raza
مولا ظہور کیجیے دل بے قرار ہے
صدیاں گزر چکی ہیں بہت انتظار ہے
میرے مولا
اندر کی کربلا میں رسد چاہیے ہمیں
اے وارث حسین مدد چاہیے ہمیں
یہ روح کی صدا ہے یہ دل کی پکار ہے
جو آخری امام کے جتنا قریب ہے
اس کو ظہور اتنا ہی لگتا قریب ہے
ساحل وہ سامنے ہے سفینہ یہ پار ہے
کرنی ہے کائنات ہے اب عدل سے وسیع
آواز دے رہا ہے تمہیں جنت البقیع
بس منتظر امام کا ہر ایک مزار ہے
علم و عمل کے ساتھ عزادار چاہیے
نصرت کے واسطے بھی تو کردار چاہیے
اپنے عمل کا آدمی خود ذمہ دار ہے
دنیا کی خواہشوں سے پرے بھاگتے رہو
نزدیک ہے ظہور سحر جاگتے رہو
نزدیک فاطمہ کے چمن کی بہار ہے
فتح مبیں ملے گی اناؤں کی مات سے
باہر نکل کے آئیے اندر کی ذات سے
اعمال پہ فقط ہمارے یہ حصار ہے
مولا کے انتظار میں ہے ساری کائنات
ہم منتظر امام کے ہیں فخر کی ہے بات
جس میں کہ مجتہد ہیں یہ وہ قطار ہے
اوجھل نظر سے شیر خدا کا وہ شیر ہے
پردہ اٹھے گا آنکھ جھپکنے کی دیر ہے
بس تھوڑی دیر اور قمر انتظار ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.