Ye meri zindagi maula ke naam hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
مولا مولا میرے مولا،
میرے مولا مولا مولا
مولا مولا میرے مولا مولا
میرے مولا مولا مولا
ان کے نام سے میرا دنیا میں نام ہے
یہ میری زندگی مولا کے نام ہے
ان کے نام سے
نام و نشاں کچھ میں رکھتا نہ تھا
پر آپ نے کیا سے کیا کر دیا
کرتا رہا ذکر میں آپ کا
بڑھتا رہا یوں میرا مرتبہ
آپ کی خاک قدم میرا مقام ہے
یہ میری زندگی مولا کے نام ہے
نوحہ گری، شاعری، ذاکری
ساری ہے یہ خدمت آپ کی
نہ جاہ و منصب نہ دولت کبھی
بیشک کسی کے نہ کام آئے گی
کام آنے والا بس مولا کا نام ہے
یہ میری زندگی مولا کے نام ہے
مولا تیرے نام کی برکتیں
ہم کو جو حاصل ہوئیں رفعتیں
یہ مال کیا، کیا ہے یہ دولتیں
تو ہم سے خوش ہو یہ ہے جنتیں
تیری مل جائے رضا رب کا انعام ہے
یہ میری زندگی مولا کے نام ہے
ہوں میں فقط تیرے در کا غلام
چوکھٹ پہ تیری رہوں گا مدام
نوحہ پڑھوں اور بھیجوں سلام
خدمت عزا کی ہے بس میرا کام
لب پر تیرا تذکرہ ہر صبح و شام ہے
یہ میری زندگی مولا کے نام ہے
یہ کیف دنیا نہ دے گی کبھی
فرش عزا ہے میری زندگی
بس اس عزا کے حوالے سے ہی
رکھے گی دنیا مجھے یاد بھی
کوئی کیا جانے جو ذاکر کا مقام ہے
یہ میری زندگی مولا کے نام ہے
محفل یہ مجلس عزا کا سماں
رکھتے ہیں ہم کو سدا شادماں
ماجد جو دنیا کا ہے سائباں
بس وہ ہے اپنے امام زماں
ہم کو فخر ہے زندہ اپنا امام ہے
یہ میری زندگی مولا کے نام ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.