Imam e zamana ka ashiq bana de
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shadman Raza
خدایا مقدر میرا یوں جگا دے
امام زمانہ کا عاشق بنا دے
میری ماں کی کوشش کا اس کو صلہ دے
امام زمانہ کا عاشق بنا دے
کروں ذکر زہرا کا طاہر بنوں میں
امام زمانہ کا ناصر بنوں میں
میری ماں کی کوشش کا اس کو صلہ دے
امام زمانہ کا عاشق بنا دے
ہر ایک دل کو عزم حسینی عطا ہو
ہر ایک جاں کو جوش خمینی عطا ہو
گھٹن کی فضاؤں میں تازہ ہوا دے
امام زمانہ کا عاشق بنا دے
زمانے کی چالوں سے گھبرا گیا ہوں
گناہوں کی دنیا سے تنگ آگیا ہوں
گناہوں کے زنداں سے مجھ کو چھڑا دے
امام زمانہ کا عاشق بنا دے
عطا کر جوانوں کو اکبر کی ہمت
ملے میرے بچوں کو اصغر کی ہمت
خدایا انہیں مسکرانا سکھا دے
امام زمانہ کا عاشق بنا دے
میری ماں کی خواہش فدائے حسینی
ہے گھٹی میں میری عزائے حسینی
عزا پر میں جاں دوں مجھے حوصلہ دے
امام زمانہ کا عاشق بنا دے
عمل سے ہی اپنی گواہی لکھوں میں
امام زماں کا سپاہی بنوں میں
شہادت کے رستے پہ چلنا سکھا دے
امام زمانہ کا عاشق بنا دے
ہو اخلاق پیارا تو میٹھی زباں ہوں
قمر دو جہانوں میں یوں شادماں ہو
دعا دوں میں جس کو مجھے وہ دعا دے
امام زمانہ کا عاشق بنا دے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.