Khush hai zehra khush hai ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shadman Raza
علی علی علی
علی علی
خوش ہیں زہرا خوش ہیں علی
خوشی مران ہے خوش ہے پیمبر اس سے بڑی کیا ہوگی خوشی
خوش ہیں
عرش خدا کا جھوم رہا ہے عقد علی و زہرا ہے
آنچل سورہ کوثر کا ہے اور رحمان کا سہرا ہے
کون و مکاں باراتی اس میں
ہوگی نہ شادی اس سے بڑی
خوش ہیں
راضی ہے اللہ یقینا عظمت زہرا کا ہے مکاں
چہرہ حیدر دیکھ رہے ہیں سارے نبی اور سارے امام
خوشی مران ہے خوش ہے پیمبر
اس سے بڑی کیا ہوگی خوشی
خوش ہیں
بول کے قرآن کی گودی میں بولتا سورہ کوثر ہے
کتنے ہیں مسرور پیمبر دشمن انکا ابتر ہے
جن و ملک کہتے ہیں مبارک
گھر میں علی کے پہلی خوشی
خوش ہیں
ذکر علی بھی منبر سے ہو اور قرآن کی تلاوت بھی
سنت مولا پر بھی عمل ہو اور شبیر کی مدحت بھی
روزے نماز کی پابندی ہے
مجلس و ماتم ہے جاری
خوش ہیں
نصرت مولا غیبت میں ہو مولا راضی ہو جائے
ایسا بس کردار ہو اپنا زہرا راضی ہو جائے
لشکر مہدی میں شامل ہو
مطلب کیا دنیا سے کوئی
خوش ہیں
کربوبلا کو صدیاں گزری دور شہادت آج بھی ہے
غیبت میں ہیں امام زمانہ لیکن نصرت آج بھی ہے
اپنے عمل سے پوری کی ہے
بات امام زمانہ کی
خوش ہیں
آج کی شادی میں یہ دعا ہے دولہا دلہن یہ شاد رہے
نیک انہیں اولاد عطا ہو محشر تک آباد رہے
مجلس سے آغاز ہوا ہے
اور حدیث کسا ہے پڑھی
خوش ہیں
مدحت حیدر مدحت زہرا شہرت عزت دیتی ہے
وقت مصیبت جب آتا ہے دنیا لذت دیتی ہے
ساری دنیا گر ناراض ہو میری بلا سے
میرے لیے ہے یہ کافی
خوش ہیں
اس کو شیعہ ہم کہتے ہیں جو کردار کا مومن ہے
جس دن گناہ سے بچ جائیں گے دن وہ عید کا ہی دن ہے
ایک قمر ہو زیست کا مقصد
ہو جائے خالق راضی
خوش ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.