Allah Mohammad Ali Fatema Hasan Husain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hadees recited by Shadman Raza
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انما یرید اللہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت و یطھرکم تطھیرا
اللہم صل علی محمد و آل محمد
بچو تم یہ یاد رکھو
مومنو تم یہ یاد رکھو
بعد خدا انکو سمجھو
صبح انہی کے نام سے ہو
شام آئے تو دعا کرو
آنکھوں میں ہو کاجل کی طرح
پائے حیدر کی نعلین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
جابر سے یہ روایت ہے
جسکو زہرا سے نسبت ہے
ایک دن گھر میں آئے نبی
بولے کہ ضعف طبیعت ہے
پاس میرے آؤ زہرا
تاکہ ملے کچھ دل کو چین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
بولے نبی میری دختر
لے آؤ یمنی چادر
جسکو اوڑھ کے لیٹوں میں
پائے سکوں قلب مضطر
دیکھ کے والد کی صورت
دکھی ہوئی ام حسنین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
ردا جو اوڑھ کے لیٹے نبی
کچھ ہی دیر نہ گزری تھی
گھر میں آئے مولا حسن
بولے یہ ہے خوشبو کیسی
تحت کسا یوں لگتا ہے
کرتے ہو جد گویا میرے چین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
پھر یوں کیا مولا نے کلام
نانا آپ پہ میرا سلام
گرچہ اجازت مل جائے
تحت کسا آ جائے غلام
بولے نبی آ جاؤ حسن
تم میرا عکس ہو نور عین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
ایک لمحہ نہیں گزرا تھا
آ پہنچے شاہ کرب و بلا
بولے ماں یوں لگتا ہے
جیسے نانا ہوں تحت کسا
بولی ملکہ روز جزا
یہ سچ ہے میرے دل کے چین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
سن کے سخن یہ زہرا کا
بولے نبی سے شاہ بطحا
کیا مجھ کو بھی اجازت ہے
میں بھی آؤں زیر کسا
بولے نبی تو مجھ سے ہے
میں تجھ سے ہوں میرے حسین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
پہنچے حسین بھی تحت کسا
وقت ابھی کچھ گزرا تھا
فاتح خیبر آ پہنچے
بولے مجھے یوں ہے لگتا
چادر کے نیچے وہ ہیں
ڈھونڈتے ہیں جنہیں میرے نین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
سن کے کلام شیر خدا
فاطمہ زہرا نے یہ کہا
آپ کے بچے اور نبی
اس دم سب ہیں تحت کسا
علم و ادب و طہارت کے
گویا ہیں مرج البحرین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
بولے علی یوں پیمبر سے
ابر کرم جو ادھر برسے
میں بھی آپ کے پاس آؤں
شہر کو نسبت حیدر سے
فاصلہ تھوڑا سا بھی نہیں
آپ کے اور میرے مابین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
بولا قرآن سے یوں قرآن
آؤ اے کل ایمان
ایک ہی نور ہے دونوں کا
ایک ہے نبی ایک امام زماں
تحت کسا تم بھی آؤ
فاتح خیبر بدر و حنین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
آ گئے تحت کسا جو علی
کہنے لگی تب بنت نبی
بابا آپ پہ میرا سلام
آؤں کیا اندر میں بھی
کب یہ حبیب خدا نے کہا
آ جاؤ میری نور عین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
زیر کسا جب پنجتن
جمع ہوا سب مثل چمن
بولا فرشتوں سے یہ خدا
تحت کسا ہیں جتنے بدن
میں نے بنائی ان کے لیے
عرش و فرش کی زیب و زین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
بولا خدا سے جبرائیل
اے عالم کے کفیل و وکیل
ان میں چھٹا میں بن جاؤں
گر ہو اجازت رب جلیل
فرش زمیں پہ جاؤں میں
پا جاؤں قرب سبطین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
آئے زمیں پہ جبرائیل
بولے نبی سے فخر خلیل
آپ پہ بعد درود و سلام
فرماتا ہے یہ رب جلیل
اہل کسا کی محبت میں
خلق کیے اس نے کونین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
اس کے بعد ہے فرماتا
رجس کو آپ سے دور رکھا
اتنا پاک رکھا سب کو
جتنا طہارت کا حق تھا
اہل بیت کی خلقت پر
نازاں ہے رب حرمین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
تب یہ حبیب خدا نے کہا
پڑھے جو کوئی حدیث کسا
جتنے وہاں ہونگے مومن
سب کی ہوگی قبول دعا
قسم ہے مجھ کو رسالت کی
پائیں گے شیعہ سکھ اور چین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
یہ سچ ہے شادمان رضا
آپ نے بھی کیا خوب پڑھا
سب کی مرادیں ہوں پوری
کرتا ہے مامور دعا
جز غم شہ کوئی غم نہ دے
اے میرے رب حرمین
اللہ محمد علی فاطمہ حسن حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.