Zehra ki hai rukhsati
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shadman Raza
بنے ہیں دولہا علی زہرا کی ہے رخصتی
گھر میں آیات حق کا اجالا ہوا نور ارض و سما کا دوبالا ہوا
دیکھو قرآن خود شاہوالا ہوا مل گئی دین کو ایک نئی زندگی
جبرائیل امین کی منادی ہے یہ دیکھو ایک شہزادی کی شادی ہے یہ
اور شادی مگر کتنی سادی ہے یہ نہ ہے اسراف اور نہ دکھاوا کوئی
کیسا سادہ جہیز اس دلہن کو ملا ایک تکیہ و چرخہ اور ایک آسیا
ایک کھجوروں کے پتوں کا بستر بھی تھا کوزہ و مشک اور ایک صراحی ملی
عقد زہرا و حیدر کی یہ سنتیں مومنو تم پہ بھی فرض ہے اطاعتیں
جیسے انداز زہرا کی شادی کے ہیں اس طرح بیاہ دو اپنی بیٹی کو بھی
عقد کے آسمان پر فسانے بھی ہیں حور و غلماں کے لب پر ترانے بھی ہیں
شعر کچھ اپنے ہم کو سنانے بھی ہیں مومنو تم بھی دہراؤ مصرعہ یہی
بیٹھی بنت پیمبر عماری میں ہیں ساتھ حوران جنت سواری میں ہیں
پھول جنت کے پھولوں کی کیاری میں ہے خوشبو ہے آج پھیلی گلی در گلی
یا علی یا علی
علم اور نور کے دو سمندر ملے قربتیں بڑھ گئیں فاصلے مٹ گئے
لے کے بنت نبی کو نبی خود چلے یا علی بول اٹھے ہر چمن ہر کلی
جوں ہی بیت ولایت میں پہنچی دلہن آیتوں سے سجا دیکھا صحن چمن
سورہ کوثر کا کرنے لگا یہ سخن مٹ نہیں سکتی تا حشر نسل نبی
دیکھیے تو اے ماجد سماں دیکھیے خود پیمبر بھی ہے شادماں دیکھیے
آج بیت علی میں جناں دیکھیے جلنے والے جلیں ہم کہیں گے یہی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.