Din dhale jab karke mazdoori Raza aata hai Baap
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
دن ڈھلے جب کر کے مزدوری رضا آتا ہے باپ
دیکھ کر ہنستے ہوئے بچوں کو سکھ پاتا ہے باپ
سامنے آنکھوں کے جس بیٹے کے مر جاتا ہے باپ
لمحہ لمحہ زندگی بھر اس کو یاد آتا ہے باپ
جانے کتنے خواب کرتے ہیں سفر بچے کے ساتھ
گھر سے پہلی بار جب اسکول لے جاتا ہے باپ
عمر بھر رہتی ہے اس بیٹے کے دل میں اک خلش
جب ترقی دیکھنے سے پہلے مر جاتا ہے باپ
تھام کر انگلی جسے چلنا سکھایا مدتوں
ایک دن اس کے سہارے کو ترس جاتا ہے باپ
جب نمایاں کامیابی چومے بیٹے کے قدم
نذر دلواتی ہے ماں سجدے میں گر جاتا ہے باپ
زندگی بھر چلتا رہتا ہے مشینوں کی طرح
موت کی گودی میں ایک دن تھک کے سو جاتا ہے باپ
روتے روتے بس یہی کہتا ہے وہ ہائے حسین
جب کبھی اپنے جوان بیٹے کو دفناتا ہے باپ
کوئی ان بچوں سے پوچھے کیا ہے شادی کا مزہ
بیاہ کی تاریخ رکھ کر جن کی مر جاتا ہے باپ
روز عاشورہ بنا دیتی ہے ماں سقا ہمیں
ایک چھوٹا سا اٹھانے کو علم لاتا ہے باپ
رو کے زینب نے کہا بابا بھرا گھر لٹ گیا
جب شب شام غریباں میں نظر آتا ہے باپ
کیا کہوں گا حال اصغر پوچھ بیٹھے جو رباب
آگے جاتا ہے کبھی پیچھے پلٹ آتا ہے باپ
مانگنے آتی ہے جب دربار میں باغ فدک
غمزدہ بیٹی کو جانے کتنا یاد آتا ہے باپ
ہونے ہی والی ہے اس شام غریباں کی سحر
بازوؤں کو چوم کر بیٹی کو سمجھاتا ہے باپ
قید خانے میں ہوا کہرام بچی مر گئی
خواب میں ایک شب سکینہ کو نظر آتا ہے باپ
یہ عزاداری کا صدقہ ہے جو برزخ میں رضا
مجلسوں میں روتے ہیں ہم اور جزا پاتا ہے باپ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.