Ali ka darwaza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shadman Raza
بھلا عظیم ہے کتنا علی کا دروازہ
فضیلتوں نے بھی ڈھونڈا علی کا دروازہ
کھڑے تھے لوگ بہت انتظار میں لیکن
ستارہ دیکھ کے اترا علی کا دروازہ
نبی کے شہر میں تم کس طرح سے جاؤ گے
کہ راستے میں پڑے گا علی کا دروازہ
قسم ہے خانہ کعبہ تیرے تبسم کی
خدا کے گھر میں بھی دیکھا علی کا دروازہ
ہلاکتوں سے بچانے کے واسطے خود کو
فلاں فلاں نے بھی ڈھونڈا علی کا دروازہ
مخالفین بھی یہ سوچ کر یہاں پہنچے
کبھی نہ بند ملے گا علی کا دروازہ
رسول جب شب معراج عرش پر پہنچے
فراز عرش پہ دیکھا علی کا دروازہ
جو دشمنان علی ہیں کہاں وہ جائیں گے
در جناں پہ ہے لکھا علی کا دروازہ
بلال بوذر و سلمان سبھی کھڑے تھے وہاں
جو میں نے غور سے دیکھا علی کا دروازہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.