Bae bismillah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shadman Raza
فاطمہ زہرا کی اعلی شان ہے
زوجہ حیدر نبی کی جان ہے
باے بسم اللہ علی ہے با خدا
منبع شرم و حیا ہے فاطمہ
اولیا کا بادشاہ ہے مرتضی
دہر میں خیر النساء ہے فاطمہ
باے بسم اللہ
یہ ام الائمہ ہے
مالکہ ارض و سما کی ہے
جو مرضی فاطمہ کی ہے
وہی مرضی خدا کی ہے
مصطفی بے اذن گھر آتے نہیں
سجدہ گاہ انبیا ہے فاطمہ
باے بسم اللہ
ہیں بابا پاک زہرا کے
ہیں دو بیٹے بھی زہرا کے
وہ شوہر فاطمہ کا ہے
جو اس چادر کے ہے نیچے
عرش والوں سے خدا ہے کہہ رہا
مرکز بزم کسا ہے فاطمہ
باے بسم اللہ
سنا بھی ہے پڑھا بھی ہے
کتابوں میں لکھا ہے یہ
عقیدت میں تیری چادر
نبوت کی دوا ہے یہ
اوڑھتے ہیں اس لیے سرور اسے
تیری چادر میں شفا ہے فاطمہ
باے بسم اللہ
وہ دفناتے تھے زندہ ہی
سمجھ کے بیٹیاں زحمت
تیری آمد نے بتلایا
کہ ہے یہ بیٹیاں رحمت
دہر میں ہر ایک بیٹی کا مرتبہ
تیرے آنے سے ملا ہے فاطمہ
باے بسم اللہ
کہی تاریخ باطل کو
کیا تسخیر زہرا نے
خدا کے دین کو قیصر
دیا شبیر زہرا نے
مرتضی نبیوں کا ہے مشکل کشا
دین کی مشکل کشا ہے فاطمہ
باے بسم اللہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.