Aaj zehra ki shaadi Rachi hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shadman Raza
دھوم احمد کے گھر میں مچی ہے
آج زہرا کی شادی رچی ہے
مرحبا کیسی محفل سجی ہے
آج
بولی قدرت جناں کو سجا دو
نار دوزخ کو جلدی بجھا دو
فاطمہ آج دلہن بنی ہے
آج
آدم و نوح لاتے ہیں سہرا
اور داؤد گاتے ہیں سہرا
دست حیدر میں مہندی لگی ہے
آج
پوچھے سارہ و مریم کہاں ہیں
بولے حوا کہ دونوں یہاں ہیں
پوری جنت یہاں آ گئی ہے
آج
خوش بہت ہیں خدا کا پیمبر
پر ہیں آنکھوں میں اشکوں کے ساگر
کہ خدیجہ کی یاد آ گئی ہے
آج
آج جبریل ہیں راہ کھڑے ہیں
لے کے کیا جاؤں یہ سوچتے ہیں
وحی تو خود اترنے لگی ہے
آج
کشتیاں سج رہی ہیں نجاتی
آیتیں بن رہی ہیں باراتی
حمد لے کے علم چل رہی ہے
آج
یہ کنیزوں نے آ کے کہی بات
آؤ دیکھیں ہیں نزدیک بارات
یا علی کی صدا آ رہی ہے
آج
رت جگا سورہ قدر کر لے
نور دامن میں بالفجر بھر لے
انما کو طہارت ملی ہے
آج
کہہ دو سورج سے بھی دور جائے
کر دو اعلان وہ وہ نہ آئے
آگ جس جس کے بھی لگ رہی ہے
آج
چاند شرما رہا ہے بیچارہ
بیت زہرا میں ہے حسن سارا
ہر طرف روشنی روشنی ہے
آج
لکھو ماجد خوشی کے فسانے
شادمان تم سناؤ ترانے
یہ پیمبر کے گھر کی خوشی ہے
آج
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.