Dua Fatima Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
دعا فاطمہ کی ہم اہل عزا ہیں
ہمیں آزمانے کی کوشش نہ کرنا
مقلد ہیں میثم کے دار و رسن سے
کبھی بھی ڈرانے کی کوشش نہ کرنا
ولایت کے منکر سے یہ کہہ رہی ہے
لہو کی طہارت صدا دے رہی ہے
نجف کی زمیں ہے سقیفہ نہیں ہے
یہاں آپ آنے کی کوشش نہ کرنا
دعا فاطمہ کی
وہاں بھی علی نے کی مشکل کشائی
لحد کے سرہانے سے آواز آئی
عزادار سرور ہے سونے دو اس کو
فرشتو جگانے کی کوشش نہ کرنا
دعا فاطمہ کی
کجاووں کا منبر بنایا نبی نے
یہ حکم خدا ہے بتایا نبی نے
علی کے سوا جانشین محمد
کسی کو بنانے کی کوشش نہ کرنا
دعا فاطمہ کی
مسلسل ہے پہرہ وہاں انبیا کا
جہاں پر سجا ہے علم باوفا کا
خبردار کہہ دے کوئی مشکلوں سے
وہاں آنے جانے کی کوشش نہ کرنا
دعا فاطمہ کی
خدا حکم دیتا ہے میرے محمد
کیے جائے سجدوں پہ سجدے محمد
حسین آپ کی پشت پر آگئے ہیں
ابھی سر اٹھانے کی کوشش نہ کرنا
دعا فاطمہ کی
خدا کی قسم شک نہیں اس میں کوئی
نگہبان خود ہے محمد کی بیٹی
چراغ عزاداری جلتا رہے گا
ہواؤ بجھانے کی کوشش نہ کرنا
دعا فاطمہ کی
ہے نوکر علی کا ازل سے مزاجا
بگڑ جائے گا مثل طوفان فورا
تکلم کے آگے عدو علی کا
قصیدہ سنانے کی کوشش نہ کرنا
دعا فاطمہ کی ہم اہل عزا ہیں
ہمیں آزمانے کی کوشش نہ کرنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.