Aap kya jaane Fatema kya hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shadman Raza
سیدہ، طاہرہ، عابدہ، زاہدہ، طیبہ، راضیہ، مرضیہ، عادلہ،
ساجدہ حوراء بتول و عذرا
سورہ قدر کا یہ نعرہ ہے
آپ کیا جانیں فاطمہ کیا ہے
جس کو مختار امر کہتے ہیں
جس کی راتوں کو قدر کہتے ہیں
صبح کو جس کی فجر کہتے ہیں
شام کو جس کی عصر کہتے ہیں
ہر زمانے پہ جس کا قبضہ ہے
آپ کیا جانیں فاطمہ کیا ہے
قدر جس کو سدا قضا نے کہا
سیدہ جس کو مرتضی نے کہا
اپنی ماں جس کو مصطفی نے کہا
کنز مخفی جسے خدا نے کہا
جس کی چوکھٹ پہ کعبہ جھکتا ہے
آپ کیا جانیں فاطمہ کیا ہے
جس کے در سے ہو ہل اتی کو عطا
انما کی اماں کا ہے گوشہ
قل کفی جس کو خود گواہ بنا
فاتحہ کر رہی ہے جس کی ثنا
پورا قرآن ہی قصیدہ ہے
آپ کیا جانیں فاطمہ کیا ہے
جس کی چادر کو آسماں کہیے
اپنے بچوں کا سائباں کہیے
اس کو الحمد کا نشاں کہیے
حشر کی دھوپ میں اماں کہیے
کل ایمان کا جو مصلی ہے
آپ کیا جانیں فاطمہ کیا ہے
جس کا بابا رسول عاشق رب
جس کے بیٹے حسن حسین لقب
یہ جہاں میں ہے سب سے اچھا نسب
جس کا شوہر علی امیر عرب
سورہ نور جس کا شجرہ ہے
آپ کیا جانیں فاطمہ کیا ہے
یہ گھرانہ سخی ملا ہم کو
اسی گھر سے نبی ملا ہم کو
ہر وصی، ہر ولی ملا ہم کو
ایک ولی کیا، علی ملا ہم کو
اسی گھر سے خدا بھی پایا ہے
آپ کیا جانیں فاطمہ کیا ہے
جس کا ایک بیٹا ہے امام حسن
ایک بیٹا حسین شاہ زماں
آئے، عباس مثل قلعہ شکن
جس نے سیکھا علی سے جنگ کا فن
جس کا دریا پہ اب بھی قبضہ ہے
آپ کیا جانیں فاطمہ کیا ہے
غازی بولا مزاج قہر میں ہے
میرا ہم پلہ کون شہر میں ہے
پیاس کا سد باب نہر میں ہے
نہر یہ سیدہ کے مہر میں ہے
مہر یہ خود خدا نے رکھا ہے
آپ کیا جانیں فاطمہ کیا ہے
در پہ جو سر جھکا نہیں سکتا
دین و مجد وہ پا نہیں سکتا
ہر کوئی درک پا نہیں سکتا
ایرا غیرا تو آ نہیں سکتا
ملک الموت آ کے رکتا ہے
آپ کیا جانیں فاطمہ کیا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.