Resalat Fatima Ki Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sayyed Sadiq Asghar Rizvi
رسالت فاطمہ کی ہے امامت فاطمہ کی ہے
جسے کہتے ہیں سب جنت وہ جنت فاطمہ کی ہے
رسول اللہ کی تعظیم کرتا ہے جہاں سارا
مگر ان کی نگاہوں میں بھی عزت فاطمہ کی ہے
یہ سن لے دشمن حیدر ٹھکانہ تیرا دوزخ ہے
تجھے ہے آرزو جس کی وہ جنت فاطمہ کی ہے
یقینا ذرہ ذرہ ہے خدا کے حکم کا پابند
مگر دونوں جہاں میں بس حکومت فاطمہ کی ہے
میرے اشک عزا کی تم کو قیمت کیا بتاؤں میں
میری آنکھوں میں ہے لیکن وہ دولت فاطمہ کی ہے
عبادت سے کبھی معبود کے پیچھے نہیں ہٹنا
ذرا سی بھی اگر دل میں محبت فاطمہ کی ہے
لٹیروں سے فدک کے آج بھی مولائی کہتے ہیں
وہ دولت فاطمہ کی تھی وہ دولت فاطمہ کی ہے
امانت میں سے ایک منبر بھی زہرا کی امانت ہے
وہی بس بیٹھے گا جس کو اجازت فاطمہ کی ہے
نبی قرآن ناطق ہیں تبھی تو کہہ رہا ہوں میں
کلام پاک کے ہونٹوں پہ مدحت فاطمہ کی ہے
زباں سے کہہ دیا کہ ہم ہیں مولائی تو کیا ہوگا
اسی سیرت کو اپناؤ جو سیرت فاطمہ کی ہے
کہاں آل علی ہے اور کہاں منبر یہ مولا کا
شرف یہ مل گیا مجھ کو عنایت فاطمہ کی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.