Pehchano mujhe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Kazmi Brothers
آخری رات سکینہ کا عجب عالم تھا
قید خانے میں تڑپتی رہی بےکس تنہا
سرِ شبیر کو آغوش میں لے کر اپنی
زخمی ہونٹوں پہ یتیمہ کے یہی نوحہ تھا
بابا پہچانو مجھے بابا
میں تیری سکینہ ہوں
تیرے غم نے مجھے کر دیا ہے بابا ضعیفہ
میری پوشاک لہو سے ہے بھری اے بابا
بڑھ گئی اور مری تشنہ لبی اے بابا
خود بتائیں گے مرے پاؤں کے چھالے تم کو
آج بھی دھوپ رہتی ہوں کھڑی اے بابا
جس دن سے اٹھاآپ کا سر سے میرے سایہ
بابا بابا پہچانو مجھے بابا
بابا بابا میں تیری سکینہ ہوں۔۔۔
آپ کے بعد عجب حال ہوا ہے میرا
یہ بدن پھول سا زخموں سے بھرا ہے میرا
پہلا پرسہ ہی طمانچوں کا ملا ہے مجھ کو
شام والوں نے خیال ایسے رکھا ہے میرا
پتھر کبھی شعلے کبھی نیزہ کبھی درہ
بابا بابا پہچانو مجھے بابا
بابا بابا میں تیری سکینہ ہوں۔۔۔
آپ کا قرض سکینہ نے اتارا بابا
ظالموں نے مجھے ہر موڑ پہ مارا بابا
کیسے سمجھاؤں سمجھ لو یہ اشارہ بابا
لے کے دیوار کا چلتی ہوں سہارا بابا
بابا مجھے آنکھوں سے نظر ہی نہیں آتا
بابا بابا پہچانو مجھے بابا
بابا بابا میں تیری سکینہ ہوں۔۔۔
خاک سے اپنی یتیمہ کو اٹھا لو جلدی
شمر آجائے گا گودی میں چھپا لو جلدی
آپ تو چاہنے والوں کو بُلا لیتے ہو
دور ہوں کب سے مجھے پاس بلا لو جلدی
بن آپ کے اچھی نہیں لگتی مجھے دنیا
بابا بابا پہچانو مجھے بابا
بابا بابا میں تیری سکینہ ہوں۔۔۔
اک نظر غور سے غازی کی بھتیجی دیکھو
گر کے ناقے سے کمر جھک گئی میری دیکھو
آنکھیں کھولو ذرا بچی کی ضعیفی دیکھو
میرے بالوں میں اتر آئی سفیدی دیکھو
لگتا ہے ضعیفہ ہوں میں اماں سے زیادہ
بابا بابا پہچانو مجھے بابا
بابا بابا میں تیری سکینہ ہوں۔۔۔
میری اماں نے مدینے میں سنایا تھا مجھے
حال حضرت کی محبت کا بتایا تھا مجھے
آخری ہے یہ گذارش مری تم سے بابا
جیسے دنیا میں دعاوں سے بُلایا تھا مجھے
ویسے ہی دعا دو کہ میں اب چھوڑ دوں دنیا
بابا بابا پہچانو مجھے بابا
بابا بابا میں تیری سکینہ ہوں۔۔۔
قید خانے میں تکلم ہے ابھی تک دکھیا
آج تک باپ پہ کرتی ہے مسلسل گریہ
ہائے تقدیر رہائی نہیں پائی اس نے
آج تک بالی سکینہ کا رسن میں ہے گلا
وہ قبر میں پڑھتی ہے یہی آج بھی نوحہ
بابا بابا پہچانو مجھے بابا
بابا بابا میں تیری سکینہ ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.