Zikre Khuda
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Sayyed Sadiq Asghar Rizvi
ذکر خدا ہو الفت حیدر کے ساتھ ساتھ
ذکر علی کرو غم سرور کے ساتھ ساتھ
تم زندگی سنوار لو مقدر کے ساتھ ساتھ
ذکر خدا ہو
گھر میں تمہارے آئیں گی زینب حسین بھی
اصغر کا تذکرہ کرو اکبر کے ساتھ ساتھ
ذکر خدا ہو
عشق علی میں دار سے میثم نے دیا پیام
ہر جا ہے ذکر مولا کا منبر کے ساتھ ساتھ
ذکر خدا ہو
جس نے ستایا زہرا کو باغ فدک چھینا
دوزخ میں سیدھے جنگ کافر کے ساتھ ساتھ
ذکر خدا ہو
کیا کیا لقب ہیں آپ کے مولا علی میرے
مشکل کشا ہو فاتح خیبر کے ساتھ ساتھ
ذکر خدا ہو
مشہور ہوگا حشر میں جنت میں تو تقی
میثم کمیل بوذر و قنبر کے ساتھ ساتھ
ذکر خدا ہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.