Hashim Ka Chand
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sayyed Sadiq Asghar Rizvi
ہاشم کا چاند جیسے ہی نکلا فرات پر
ڈھونڈے سے پھر ملا نہ اندھیرا فرات پر
لشکر یزیدی فوج کا کیوں بھاگنے لگا
کیا کر دیا دلیر نے حملہ فرات پر
ہاشم کا چاند جیسے ہی نکلا فرات پر
سجدے میں سر کو رکھ دو یہ کہتی ہے علقمہ
لو آ گیا وفاؤں کا کعبہ فرات پر
ہاشم کا چاند جیسے ہی نکلا فرات پر
قبضے میں لے کے نہر کو حیدر کے لال نے
پرچم خدا کے دین کا گاڑا فرات پر
ہاشم کا چاند جیسے ہی نکلا فرات پر
گاڑا علم جو نہر پہ دشمن یہ کہہ اٹھا
آیا ہے مرتضی کا سراپا فرات پر
ہاشم کا چاند جیسے ہی نکلا فرات پر
روح علی یہ کہتی ہے خوش ہو کے مرحبا
عباس تیرا ہوتا ہے چرچا فرات پر
ہاشم کا چاند جیسے ہی نکلا فرات پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.