Kya Dengi Sakina
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Sayyed Sadiq Asghar Rizvi
کیا پوچھتے ہو ہم سے کہ کیا دیں گی سکینہ
بگڑی ہوئی تقدیر بنا دیں گی سکینہ
کیا پوچھتے ہو ہم سے کہ
بچوں کو علمدار بناؤ میری ماؤں
غازی کی قسم تم کو دعا دیں گی سکینہ
کیا پوچھتے ہو ہم سے کہ
پوتی علی کی صاحب اعجاز ہے یزید
نام و نشاں تیرا مٹا دیں گی سکینہ
کیا پوچھتے ہو ہم سے کہ
خاموش ہے بس مرضی معبود پہ ورنہ
دریا کو خیمہ گاہ سے ملا دیں گی سکینہ
کیا پوچھتے ہو ہم سے کہ
پانی پلا کے دیکھ لو اصغر کے نام پہ
کوثر کے جام تم کو پلا دیں گی سکینہ
کیا پوچھتے ہو ہم سے کہ
زینب نے دیا خطبہ ہے لہجے میں علی کے
عباس کے لہجے میں سنا دیں گی سکینہ
کیا پوچھتے ہو ہم سے کہ
گھبرا نہیں تو گرمی محشر سے اے ظاہر
عباس کے پرچم کی ہوا دیں گی سکینہ
کیا پوچھتے ہو ہم سے کہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.