Dil Mein Ishq Nabi Ki Hoon aisi Lagan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Mir Zaman Hussain
دل میں عشق نبی کی ہو ایسی لگن
روح تڑپتی رہے دل مچلتا رہے
زندگی کا مزہ ہے کہ ہر سانس سے
یا محمد محمد نکلتا رہے
دل میں عشق نبی کی ہو ایسی لگن
یا محمد محمد میں کہتا رہا
نور کے موتیوں کی لڑی بن گئی
آیتوں سے ملاتا رہا آیتیں
پھر جو دیکھا تو نعت نبی بن گئی
جو بھی آنسو بہے میرے محبوب کے
سب کے سب ابر رحمت کے چھینٹے بنے
چھا گئی رات جب زلف لہرا گئی
جب تبسم کیا چاندنی بن گئی
یہ تو مانا کہ جنت ہے باغ حسیں
خوبصورت ہے سب خلد کی سر زمین
حسن جنت کو پھر جب سمیٹا گیا
سرور انبیا کی گلی بن گئی
تیری رحمت مگر دل نہ توڑے میرا
کاسہ ذات ہوں تیری خیرات ہوں
تو حقیقت ہے میں صرف احساس ہوں
میرا گھر خاک پر اور تیری رہ گزر
ڈگمگاؤں جو حالات کے سامنے
آئے تیرا تصور مجھے تھامنے
میری خوش قسمتی میں تیرا امتی
اپنے مولا کے پیارے ہمارا نبی
دوریاں سامنے سے جو ہٹنے لگیں
جالیوں سے نگاہیں لپٹنے لگیں
آنسوؤں کی زباں ہو میرا ترجمہ
اے زماں تیرے لفظ یہیں ختم ہوئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.