Mai dua bangaya dekhte dekhte
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
اے خدا اے خدا
تو شرف ہی شرف
تو عطا ہی عطا
واذکرونی کی آیت کا وعدہ تیرا
مجھ سے ایک بے نوا پر تیری یہ عطا
اس میں تیرے شہیدوں کا ہے تذکرہ
وہ نوا بن گیا دیکھتے دیکھتے
ملکوں ملکوں گیا قریہ قریہ گیا
ان زمینوں پہ کیا کیا نہ دیکھا کیا
کربلا جب گیا دل دھڑکنے لگا
میں دعا بن گیا دیکھتے دیکھتے
جب زیارت کو روضوں پہ ان کے گیا
میرے اشکوں نے گر گر کے سجدہ کیا
میں زباں سے کہا پر نہ کچھ کہہ سکا
التجا بن گیا دیکھتے دیکھتے
میں نے نوحے پڑھے حق سے عزت ملی
رونے والوں سے کیا کیا نہ عزت ملی
رونے والے میرے ساتھ چلتے رہے
قافلہ بن گیا دیکھتے دیکھتے
رنجشیں مٹ گئیں بوجھ کم ہو گئے
جب بھی نوحہ پڑھا سب باہم ہو گئے
جس کو مجھ سے کبھی کوئی شکوہ رہا
وہ میرا بن گیا دیکھتے دیکھتے
کوئی مشرق میں ہو یا کہ مغرب میں ہو
عشق مولا میں حائل نہیں دوریاں
اس طرف یا علی اس طرف یا نبی
اس طرف یا نبی اس طرف یا علی
رابطہ بن گیا دیکھتے دیکھتے
صبح عاشور جس کا مقدر کھلا
دل وہ در بن گیا در سے حر بن گیا
اور جو حر کا مقدر سمجھ نہ سکا
حرملہ بن گیا دیکھتے دیکھتے
ایک محرم گیا پھر صفر آگیا
پھر صفر بھی گیا میں سفر میں رہا
اے سفیر عزا بس یہی تذکرہ
مشغلہ بن گیا دیکھتے دیکھتے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.