Pani nahi chahiye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mesum Abbas
ڈھل گیا دن وہ تکتی رہی راستہ
ہاتھ سے دامان صبر جاتا رہا
رخ کیا سوے دریا یہ رو کر کہا
چچا جان پانی نہیں چاہئے
بس اب آپ دریا سے آ جایےء
چچا جان پانی نہیں۔۔۔
میری پیاس تو تم سے بڑھ کر نہیں
میں مر جاؤں گی میرا کرلوں یقین
مجھے راس نہ آی نہ یہ سر زمین
خدارا نہ اب اور تڑپایےء
چچا جان پانی نہیں۔۔۔
چچا مجھکو معلوم ہوتا اگر
نہیں آےنگے آپ بھی لوٹ کر
تو پھر مشک دیتی نہیں نوحہ گر
میری مشک خالی ہی لے آیےء
چچا جان پانی نہیں۔۔۔
نہ جانے وہ کیسی گھڑی آی تھی
پدر سے اجازت جو دلوائی تھی
میں خود اپنی غربت سے گھبرای تھی
خطا در گزر میری فرمایےء
چچا جان پانی نہیں۔۔۔
چچا یہ سکینہ کا وعدہ رہا
کہ اب العطش کی نہ دونگی صدا
بنا آپ کے ہے یہ جینا سزا
جیوں کیسے اتنا تو بتلایےء
چچا جان پانی نہیں۔۔۔
سکینہ پہ جاں دینے والے چچا
کیا مجھکو کس کے حوالے چچا
بھلا ڈنگی ہونٹوں کے چھالے چچا
مجھے آ کے سینے سے لپٹایےء
چچا جان پانی نہیں۔۔۔
خبر آپ کے قتل کی یوں ملی
میرے بابا جاں کی کمر جھک گیء
ردا پھینک کے رو رہی ہے پھپھی
یہ منظر زرا دیکھنے آیےء
چچا جان پانی نہیں۔۔۔
چھدی مشک میری کوئی غم نہیں
میری آس ٹوٹی کوئی غم نہیں
میں پیاسی رہوں گی کوئی غم نہیں
دوا میرے زخموں کی بن جایےء
چچا جان پانی نہیں۔۔۔
یہ مظہر یہ میثم یہ اہلِ عزا
یہی کہکے کرتے ہیں ماتم بپا
یہ جملہ سکینہ کا ہے مرثیہ
بس اب آپ دریا سے آ جایےء
چچا جان پانی نہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.