Wo mera ali mera ali mera ali hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nayab Hallori
نبیوں کا نگہباں ہے جو ولیوں کا ولی ہے
وہ میرا علی میرا علی میرا علی ہے
جس سے میرے سرکار کی سرکار چلی ہے
وہ میرا علی
نبیوں کا نگہباں ہے جو
یہ جب بھی تھے جب خلقت آدم بھی نہیں تھی
حد یہ ہے کہ بنیاد دو عالم بھی نہیں تھی
جس کے لیے قرآن میں لفظ ازلی ہے
یوں ہی نہیں آتے ہیں ملک کرنے گدائی
ٹھوکر میں زمانہ ہے تو مٹھی میں خدائی
تقدیر عطا جس کی کنیزی میں پلی ہے
جس رنگ کی باتیں ہوں اسی رنگ میں دیکھو
ہے مرد خدا کون کسی جنگ میں دیکھو
طوفان کے سینے پہ بھی جو شمع جلی ہے
جب ہو گئے ناپاک بدن روح سے محروم
تب مرحب و عنتر کو حقیقت ہوئی معلوم
وہ جس کی نظر قہر الہی میں ڈھلی ہے
نایاب وظیفہ ہے یہ فریاد نہیں ہے
جز ناد علی کوئی سبق یاد نہیں ہے
جنت سے حسیں جس کے دلاروں کی گلی ہے
وہ میرا علی میرا علی میرا علی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.