Mere maula mai likhu teri fazilat kaise
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
میرے مولا میں لکھوں تیری فضیلت کیسے
بڑا مشکل تیری مدحت کا سفر لگتا ہے
لوگ کہہ دے نہ نصیری یہی ڈر لگتا ہے
میرے مولا میں لکھوں تیری فضیلت کیسے
تیری چوکھٹ پر ستارے نے سلامی دی ہے
تیرے بچوں کی فرشتوں نے غلامی کی ہے
کل ایمان ہے جبریل کا استاد ہے تو
حد یہ ہے کونین کے سردار کا داماد ہے تو
یا علی تیرے تعارف میں کوئی کیا بولے
تیری ٹھوکر کا اشارہ ہو تو مردہ بولے
میرے مولا میں لکھوں تیری فضیلت کیسے
ایک ہی وقت میں چالیس جگہ پر موجود
ہر نفس تجھ میں جھلکتے ہیں صفات معبود
چاند سورج بھی سمجھتے ہیں اشارہ تیرا
زندگی اور اجل دونوں پہ قبضہ تیرا
یا علی دین پیمبر کا نگہبان ہے تو
جس پہ اللہ کا دھوکا ہو وہ انسان ہے تو
پتلا آدم کا بنایا ہے تیرے ہاتھوں نے
نقش کونین تراشا ہے تیرے ہاتھوں نے
سوچتا ہوں کہ نصیری کی خطا ہی کیا ہے
جب کہ اللہ کا چہرہ بھی تیرا چہرہ ہے
خود دیا نہج البلاغہ میں جو خطبہ تو نے
اس سے لگتا ہے بنائی ہے یہ دنیا تو نے
جنت و کوثر و تسنیم و ارم تیرے ہیں
حد یہ ہے کہ دوش رسالت پہ قدم تیرے ہیں
التجا ہے کہ حسنین کا صدقہ دے دے
اپنے مداحوں کو مدحت کا سلیقہ دے دے
گفتگو کرنے کے آداب سکھا دے مولا
میرے ہر لفظ کو نایاب بنا دے مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.