Maula Muhammad
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Nadeem Sarwar
مصطفی، مصطفی، مصطفی، مصطفی، مصطفی، مصطفی
آقا، آقا یا شاہ مدینہ
واللہ، واللہ منم عاشق و شیدا
مولا محمد، مولا محمد، مولا محمد، مولا محمد
اللہ کے محبوب ہیں پیارے ہیں محمد
کونین کی آنکھوں کے ستارے ہیں محمد
یہ ناز ہے ہم کو کہ ہمارے ہیں محمد
نبی اللہ، حبیب اللہ، رحمت اللہ، رسول اللہ
آقا نبی ہمارے صلے علی سہارے
سارا جہاں پکارے مولا محمد
دل کا سہارا ہیں جگ کا اجالا ہیں
پیاروں سے پیارے رسول اللہ
اچھوں سے اچھے ہیں
اونچوں سے اونچے ہیں
آقا ہمارے رسول اللہ
مولا محمد، مولا محمد، مولا محمد، مولا محمد
سرکار نے بندوں کو خدا سے ہے ملایا
انسان کو جینے کا سلیقہ ہے سکھایا
دل دل سے ملایا ہے گلے سب کو لگایا
اللہ اللہ شاہ والا نہیں دیکھا آپ جیسا
یا نبی، یا نبی، یا نبی، یا نبی
میرے حاجت روا یا نبی
سرکار کے جو عشق میں سرشار ہوا ہے
حسنین کے نانا سے جسے پیار ہوا ہے
جو ان کے گھرانے کا وفادار ہوا ہے
روضہ نبی کا جسے دیدار ہوا ہے
ہر حال میں جنت کا وہ حقدار ہوا ہے
یہ عقیدہ، یہ بھروسہ، یہ وظیفہ ہے ہمارا
واللہ بہت پیارا ہے پیارا ہے مدینہ
حضرت کے غلاموں کا خزانہ ہے مدینہ
یا شاہ مدینہ ہمیں آنا ہے مدینہ
میرے آقا ہو بلوا دل تڑپتا ہے ہمارا
مولا محمد، مولا محمد، مولا محمد، مولا محمد
سب مل کے کہو آمد سرکار مبارک
اک بار نہ دو بار ہو صد بار مبارک
اے اہل جہاں سید و سردار مبارک
نبی والو آؤ آؤ مسکراؤ دل ملاؤ
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
سرکار مدینہ کی ملے جس کو گدائی
ہو آپ کے دربار تلک جس کی رسائی
کرتی ہے سلام ایسے فقیروں کو خدائی
واللہ میرے رب نے ہے جو کچھ بھی بنایا
سب آپ کا صدقہ ہے یہ سب آپ کا صدقہ
شاہ مدینہ کا صدقہ ہے سارا
فرش زمین اور یہ عرش معلی
تاروں کی جھلمل یہ سورج یہ چندا
سبزہ یہ صحرا سمندر یہ دریا
بادل برسنا ہواؤں کا چلنا
یہ پھول کلیاں یہ آب اور دانہ
دھوپ اور سایہ اندھیرا اجالا
گرمی یہ سردی یہ حسن زمانہ
رشتے یہ ناطے یہ رشتوں میں جینا
چاہت یہ الفت وفا کا قرینہ
دل کا سہارا یہ نوری مدینہ
نام خدا تو ہمیشہ رہے گا
مولا محمد کا سکہ چلے گا
مولا محمد، مولا محمد، مولا محمد، مولا محمد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.