Is baat se zahir hai rutba ali akbar ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Nadeem Sarwar
اس بات سے ظاہر ہے
رتبہ علی اکبر کا
ہوتا ہے اذانوں میں
چرچا علی اکبر کا
شبیر جھلاتے تھے
عباس کے جھولے کو
عباس جھلاتے ہیں
جھولا علی اکبر کا
پوچھا گیا یوسف سے
جب حسن کے بارے میں
ہنس کے کہا یہ تو ہے
صدقہ علی اکبر کا
اے حر تیری قسمت نے
کیوں آج یہ کروٹ لی
کیا صبح کو دیکھا تھا
چہرہ علی اکبر کا
یہ رتبہ اکبر ہے
حیدر کے گھرانے میں
آغوش ہے پھوپھی کی
جھولا علی اکبر کا
اس ماں کا مقدر بھی
کیا خوب مقدر ہے
جس ماں کو بھی مل جائے
صدقہ علی اکبر کا
پوچھا گیا جب شاہ سے
کیوں خم ہے کمر مولا
بولے کہ اٹھایا تھا
لاشہ علی اکبر
بی بی نے کہا بیٹھوں
کس طرح میں سائے میں
پھرتا ہے نگاہوں میں
چہرہ علی اکبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.