Badshah Ali Moula
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Meesam Abbas
قدرت کی عطا نجف کا سلطان بادشاہ علی مولا
ہر ذرے پہ تو ہی ہے مہربان بادشاہ علی مولا
روضے پہ تیرے آدم و عیسی بھی کھڑے ہیں
دامن کو پسارے ہوئے موسی بھی کھڑے ہیں
قدموں میں دیکھا ہے سلیمان بادشاہ علی مولا
گہرے ہیں ہمیں چاروں طرف ظلم کے سائے
در چھوڑ کے ہم آپ کا کس طرح کو جائیں
تیرا نام کرے مشکل آسان بادشاہ علی مولا
خیبر میں محمد نے دکھایا ہے یہ منظر
ہر دور میں کام آئے گا بس نعرہ حیدر نبیوں کا تھا یہ آپ پہ ایمان بادشاہ علی مولا
ہاتھوں پہ بلند کر کے نبی نے یہ بتایا
لو لاک کے چہرے سے یوں پردے کو ہٹایا
اللہ کا ہے ہم پر ہے یہ فرمان بادشاہ علی مولا
دل چیر کے کعبے نے کہا اس میں علی ہے
سب سر کو جھکاؤ کہ یہی نور جلی ہے
کعبے کو ملی آج نئی جان بادشاہ علی مولا
ہے رجب آج سبھی جشن مناؤ
مومن سے ملو اور منافق کو جلاؤ
مومن کی علی سے تو ہے پہچان بادشاہ علی مولا
میثم اور معین ناد علی ورد زباں ہو
اس نام کے صدقے میں قدم پہ یہ جہاں ہو
سب کچھ ہو اسی نام پہ قربان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.