zulm ko sheh ki himayat nhi milne wali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
ظلم کو شہ کی حمایت نہیں ملنے والی
سب تو مل جائے گا بیعت نہیں ملنے والی
ظلم کو
دشمن آل محمد یہ یقیں کر لے تجھے
ماں کے قدموں میں بھی جنت نہیں ملنے والی
ظلم شہ کی
شب ہجرت کے پیمبر کو نہ مانو گے تو پھر
دربدر بھٹکو گے ہجرت نہیں ملنے والی
ظلم کو شہ کی
یا نبی آج ہی کر دیجئے اعلان غدیر
آج کے بعد یہ امت نہیں ملنے والی
ظلم کو شہ کی
وارث آل محمد کو تو آ جانے دو
سانس لینے کی بھی مہلت نہیں ملنے والی
ظلم کو شہ کی
جب تلک تیغ علی نیام سے باہر ہوگی
ملک الموت کو فرصت نہیں ملنے والی
ظلم کو شہ کی
یہ بھی اللہ کی ایک خاص عنایت ہے سروش
سب کو یہ درد کی دولت نہیں ملنے والی
ظلم کو شہ کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.