Pata Nahi Ye Kya Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nadeem Sarwar
یہ دل سوچتا ہے یہ دل کھوجتا ہے
پتا نہیں یہ کیا ہے پتا نہیں یہ کیا ہے
حجابوں کے اندر حجابوں سے باہر
نقابوں کے اندر نقابوں سے باہر
نظر جو نہ آکر نظر آ رہا ہے
پتا نہیں یہ کیا ہے پتا نہیں یہ کیا ہے
یہ کس کی زبان سے خدا بولتا ہے
یہ کس کا ہے لہجہ یہ کس کی صدا ہے
چھپا کون ہے اور کون ظاہر ہوا ہے
پتا نہیں یہ کیا ہے پتا نہیں یہ کیا ہے
تم اپنی نظر سے علی کو نہ دیکھو
علی کو سمجھنے سے پہلے یہ سمجھو
جو مرتے ہوئے شافعی کہہ گیا ہے
پتا نہیں یہ کیا ہے پتا نہیں یہ کیا ہے
کہ ہو کبریا یا کہ ہو وہ پیمبر
وہ ہو سیدہ یا ہو شبیر و شبر
ہے ان کے سوا کون کس پر کھلا ہے
پتا نہیں یہ کیا ہے پتا نہیں یہ کیا ہے
یہ عصمت کی وحدت خدا کی حقیقت
ولی کی صفت انبیا کی حقیقت
خدا کی قسم بس یہی جانتا ہے
پتا نہیں یہ کیا ہے پتا نہیں یہ کیا ہے
سمجھ میں تو آ جائے تب وہ علی ہے
خدا تو خدا ہے علی تو علی ہے
نصیری کو آخر یہ کیا ہو گیا ہے
پتا نہیں یہ کیا ہے پتا نہیں یہ کیا ہے
یہ کعبے کی دیوار میں در بنا کے
گھر اپنا سمجھ کر یہ گھر میں خدا کے
خدا تو نہیں ہے یہ کون آ رہا ہے
پتا نہیں یہ کیا ہے پتا نہیں یہ کیا ہے
جسے اپنے بستر پہ آئے سلا کر
فلک پہ یہ دیکھا محمد نے آ کر
وہاں تو علی تھا یہاں پر یہ کیا ہے
پتا نہیں یہ کیا ہے پتا نہیں یہ کیا ہے
نوید اور سرور خدا جانتا ہے
یہ اسرار توحید کس پر کھلا ہے
فقط سوچنا ہے فقط سوچنا ہے
پتا نہیں یہ کیا ہے پتا نہیں یہ کیا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.