Zameenain Nabi ki ..Zamana Nabi ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Nadeem Sarwar
یا رسول اللہ یا حبیب اللہ یا نبی اللہ یا رسول اللہ
بلغ العلی بکمالہ کشف الدجی بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ صلو علیہ وآلہ
یا رسول اللہ یا حبیب اللہ یا نبی اللہ یا رسول اللہ
زمینیں نبی کی زمانہ نبی کا
یہ ساری خدائی خزانہ نبی کا
صلی اللہ علیہ وسلم
نہ بھولے گا تیری صدا کو زمانہ
اتر کر فلک سے زمین پر وہ آنا
وہ مکے کی گلیوں میں خون میں نہانا
وہ وزن رسالت اٹھانا نبی کا
وہ بندوں کو اپنے خدا سے ملا کر
سلیقہ ہمیں بندگی کا سیکھا کر
جو تھے درمیان تھے ان بتوں کو ہٹا کر
خدا کا ہی سجدہ کرانا نبی کا
خدا جس سے دیکھے نبی وہ بصارت
سنے جس سے خالق نبی وہ سماعت
مشیت خدا کی نبی کی مشیت
ارادہ خدا کا ارادہ نبی کا
سلام ان پر جو ہے زمانے پر سایہ
کہ ان میں خدا نے ہے خود کو بسایا
حسین و حسن ہوں علی ہوں کہ زہرا
نبی کی طرح ہے گھرانہ نبی کا
یہ مژدہ سنیں ہم سے اقوام عالم
کہ اب وقت شاید بہت رہ گیا کم
کہ آئیں سوار اس میں ہو جائیں اب ہم
سفینہ ہوا ہے روانہ نبی کا
ہیں نعلین سرور نوید اور سرور
غلام خدیجہ نبی کے ہیں نوکر
دعا ہے یہ ان کی جو ہو روز محشر
تو ان پر بھی ہو شامیانہ نبی کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.