Rokega rab zarur
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
دیکھ کر
روکے گا رب ضرور گناہگار دیکھ کر
پر جانے دے گا شہ کا عزادار دیکھ کر
روکے گا
عشق علی میں لوگو نصیری بھی مت بنو
نفرت علی کو ہوتی ہے یہ پیار دیکھ کر
روکے گا
ہم کلمہ گو سے اچھے ہیں ہر قوم کہتی ہے
بنت نبی کی قبر کو مسمار دیکھ کر
روکے گا
کہتی ہے ماں خدا کرے بڑھ جائے اور مرض
مجھ کو غم حسین میں بیمار دیکھ کر
روکے گا
ہم تو خدا کی یاد میں جاتے ہیں اس کے گھر
پر یاد علی کی آتی ہے دیوار دیکھ کر
روکے گا
قیمت بتاؤں کیوں تجھے رضوان اشک کی
بولی لگاؤں گا میں خریدار دیکھ کر
روکے گا
جنت میں اپنے ساتھ رکھیں گے کسے علی
یہ فیصلہ تو ہونا ہے کردار دیکھ کر
روکے گا
ماتم بھی کر لیا کرو واعظ ان ہاتھوں سے
افسوس ہوتا ہے انہیں بیکار دیکھ کر
روکے گا
ہاں ٹھیک ہے لکھا کرو سجاد مرحبا
بس اتنا کہہ دیں مولا یہ اشعار دیکھ کر
روکے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.