Yu tere naam se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
یوں تیرے نام سے اس دل نے محبت کی ہے
نعت لکھے ہوئے کاغذ کی بھی عزت کی ہے
یوں تیرے نام سے اس دل نے محبت کی ہے
رات بھر جاگ کے اشعار لکھے ہیں میں نے
یعنی کاغذ پہ تہجد کی عبادت کی ہے
یوں
خال و خد نام کے حرفوں سے تراشے ان کے
اسم احمد میں محمد کی زیارت کی ہے
یوں
ہم کہ تاخیر زمانہ کے سبب دور رہے
ہم نے ہاتھوں پہ نہیں ذکر پہ بیعت کی ہے
یوں
آیتیں چلتی رہیں آپ کے پیچھے پیچھے
آپ کے قدموں سے قرآن نے ہجرت کی ہے
یوں
گردن مدحت افلاک کی حسرت کی ہے
اپنے قامت سے بڑی بات کی نیت کی ہے
یوں
نعت کوئی جو اگر کی ہے کسی نے اکبر
حسب توفیق نہیں حسب عنایت کی ہے
یوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.