Shehre Mashhad me
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
کہا نہ نان و نمک کی ہے گدائی شہر مشہد میں
فقیروں کو میسر ہے خدائی شہر مشہد میں
کہا نہ
کبھی خاک شفا کی جب ضرورت ان کو پڑتی
فرشتے آ کے کرتے ہیں صفائی شہر مشہد میں
کہا نہ
لکھی جاتی ہے جیسے آیتیں پھر دو نگینے پر
یوں ہوتی ہے مقدر کی لکھائی شہر مشہد میں
کہا نہ
اسے کعبہ بھی لے کر جا نہیں سکتا ہے جنت میں
نظر جس شخص کو جنت نہ آئی شہر مشہد میں
کہا نہ
وہ چہرے جانے پہچانے وہ گلیاں دیکھی دیکھی سی
نہیں لگتی کوئی بھی شے پرائی شہر مشہد میں
کہا نہ
تصور میں جو تصویریں ہیں وہ بھی زندہ ہوتی ہیں
مگر یہ معجزہ ہوتا ہے بھائی شہر مشہد میں
کہا نہ
سیاہی نور میں ڈھلتی ہے لفظیں جگمگاتی ہیں
چمک اٹھتی ہے اکبر روشنائی شہر مشہد میں
کہا نہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.