Rasool ki beti
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
ہر ایک بیٹی سے بڑھ کر رسول کی بیٹی
رسول کے لیے مادر رسول کی بیٹی
ہر ایک
نبی کو اب کہاں معراج کی ضرورت ہے
خود آگئی ہے زمیں پر رسول کی بیٹی
ہر ایک
فضیلتوں پہ فضیلت ہے اس فضیلت کو
ہے بوتراب کی ہمسر رسول کی بیٹی
ہر ایک
بغیر اہل عزا کے کبھی نہ جائے گی
کھڑی ہے باب جناں پر رسول کی بیٹی
ہر ایک
فقط خدا کے لیے یا علی کے حق کے لیے
تیرے قدم گئے باہر رسول کی بیٹی
ہر ایک
زمانہ ڈھونڈ رہا ہے اسے زمانے میں
خدا کا گھر ہے تیرا گھر رسول کی بیٹی
ہر ایک
تکلم اس سے بڑھا کیا صلہ مجالس کا
جناں سے آئی میرے گھر رسول کی بیٹی
ہر ایک بیٹی سے بڑھ کر رسول کی بیٹی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.