Abbas karbala ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
عباس علمدار
عباس کربلا کی ضرورت ہے دوستو
عباس مرتضی کی ریاضت ہے دوستو
عباس انبیا کی کرامت ہے دوستو
عباس ذوالفقار امامت ہے دوستو
عباس جیسا کوئی نہیں اس جہاں میں
مولا حسین رہتے ہیں اس کی اماں میں
کوئی بیاں کیسے کرے اس کا مرتبہ
اس کو سلام کرتا ہے مریم کا لاڈلا
عباس خود ہے تیسرا بیٹا بتول کا
یہ راز آج تک نہ زمانہ سمجھ سکا
بیٹا اسے بتول نے یوں بھی بنایا ہے
محسن کے بدلے دہر میں عباس آیا ہے
معصومیت کا شک ہے جنہیں اس کی ذات میں
ان کا جواب ہے یہ میری دینیات میں
ہرگز کوئی کمی نہیں اس کی صفات میں
بعد حسین ہوتا اگر کائنات میں
ملتی اسے امامت اسی کا مقام تھا
سجاد کی قسم یہی چوتھا امام تھا
کیسے عیاں ہو اس کا بھلا کیا مقام ہے
ہاتھوں میں اس کے دونوں جہاں کا نظام ہے
اس کے لیے یہ بات زمانے میں عام ہے
عباس بس اکیلا وفا کا امام ہے
دوںوں جہاں میں مرکز احساس ایک ہے
زہرا کے خاندان میں عباس ایک ہے
ایک دن خدا سے کہنے لگی بنت مصطفی
روح الامین کو میرے گھر بھیج دے خدا
چکی چلائے آکے مجھے کام ہے ذرا
یاد آ رہا ہے آج مجھے ایک باوفا
کیا ہے مقام اس کا جہاں کو بتانا ہے
عباس کے لیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.