Ali Ali karke
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
علی علی علی علی
حیدریم قلندرم مستم بندہ مرتضی علی ہستم
پیشوائے تمام رندانم کہ سگ کوئے شیر یزدانم
ہمارا ہے یہ عقیدہ علی علی کر کے
کوئی بھی مر نہیں سکتا
علی علی کر کے ہمارا ہے عقیدہ
جو کہنا چاہتا ہے دل وہ بول دیتا ہے
علی زباں کی گرہوں کو کھول دیتا ہے
کلیم بنتے ہیں موسی
علی علی کر کے ہمارا
تیری بھی نیند میں صلوۃ ہو جائے
تیرے لیے شب معراج رات ہو جائے
یقین کے فرش پہ سو جا
علی علی کر کے ہمارا
وہ نا خدائے خدائی دکھائی دیتا ہے
جہاں بھی دیکھوں علی ہی دکھائی دیتا ہے
نزار سے اٹھ گیا پردہ
علی علی کر کے ہمارا
یہاں پہ آئے گا اک روز ہم مزاج میرا
یہ کبریا نے ابراہیم سے کہا ہوگا
بناؤ خانہ کعبہ
علی علی کر کے ہمارا
زباں سے بات کبھی دوغلی نہیں کرتے
اصول شیعہ ہے محسن کشی نہیں کرتے
خدا کو کرتے ہیں سجدہ
علی علی کر کے ہمارا
فراز دار سے دیتے ہیں یہ صدا میثم
شہد سے شیریں ہوا ذائقہ علی قسم
چکھا مزہ جو قضا کا
علی علی کر کے ہمارا
علی کے نام نے یہ مرتبہ مجھے بخشا
یہ راز حضرت عیسی نے آشکار کیا
میں مردے کرتا زندہ
علی علی کر کے ہمارا
حیات و موت کے مابین وقت ہے کمتر
ادھر ادھر میں نہ برباد شہ تکلم کر
علی کے پاس چلا جا
علی علی کر کے ہمارا
علی علی علی علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.