Al ajal ya mehdi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
العجل یا مہدی
آئیں گے جب بھی بارہویں سرکار دیکھنا
پھر سے ہنسے گی کعبے کی دیوار دیکھنا
آئیں گے جب بھی بارہویں سرکار دیکھنا
جیسے بچھڑ کے ملتے ہیں دو دوست اس طرح
ہوگا علم کے ساتھ علمدار دیکھنا
آئیں گے
دے دو امام وقت کا گر واسطہ اسے
رک جائے گی یہ وقت کی رفتار دیکھنا
آئیں گے
بیڑی کا ہتھکڑی کا مخالف جو آج ہے
کل ہوگا مشکلوں میں گرفتار دیکھنا
آئیں گے
قرآن پہ مجھ کو قاری قرآن کہے گا خود
جب ہوگا ابن زہرا کا دیدار دیکھنا
آئیں گے
قیدی امیر شام ہے بازار شام ہے
منظر یہ ہونے والا ہے تیار دیکھنا
آئیں گے
جو بھی زباں چلی ہے خلاف ابو تراب
کاٹے گا اس کو میثم تمار دیکھنا
آئیں گے
ہنس ہنس کے مفتیوں سے تکلم یہ کہتا ہے
مولا سنیں گے خود میرے اشعار دیکھنا
آئیں گے
العجل یا مہدی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.