Allah Hoo , Allah Hoo , Allah Hoo
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nadeem Sarwar
اللہ ہو ، اللہ ہو ، اللہ ہو
چاند تاروں کی شان جمالی میں تو
سبز پتوں میں پھولوں کی لالی میں تو
گوشے گوشے میں تو بالی بالی میں تو
ٹہنی ٹہنی میں تو ڈالی ڈالی میں تو
بوٹے بوٹے میں گل ، گل میں بو بو میں تو
اللہ ہو ، اللہ ہو ، اللہ ہو
یوں تو ہر ایک نبی تجھ سے منسوب ہے
تیرا بھیجا ہوا ہے بہت خوب ہے
ہاں مگر ان میں ایک تیرا محبوب ہے
جس کی ہر ایک ادا تجھ کو مرغوب ہے
تیرا محبوب وہ اس کا محبوب تو
اللہ ہو ، اللہ ہو ، اللہ ہو
داخلہ ممکن نہیں تیرے اسرار میں
کس کو یارا بھلا تیری سرکار میں
کس کو تاب سخن تیرے دربار میں
حسن یوسف سے بک جائے تیرے بازار میں
اور نفس نبی کا خریدار تو
اللہ ہو ، اللہ ہو ، اللہ ہو
دید کس کو میسر تیری ذات کی
لاکھ موسی نے تجھ سے مناجات کی
پھر بھی تو نے نہ ان سے ملاقات کی
چھپ کے پردے میں کی جب کبھی بات کی
اور محمد سے کی رو بہ رو گفتگو
اللہ ہو ، اللہ ہو ، اللہ ہو
ہر فضیلت محمد کے گھر بھیج دی
تھی جو شے خوب سے خوب تر بھیجی
ان کے بھائی کو تیغ دو سر بھیج دی
اور ملک سے پھر اس کی خبر بھیج دی
لافتی کی صدا اب بھی ہے چار سو
اللہ ہو ، اللہ ہو ، اللہ ہو
گفتگو کب خدائی کے لہجے میں کی
کب بھلا کبریائی کے لہجے میں کی
کب تکبر بڑائی کے لہجے میں کی
یہاں تو ہر بات بھائی کے لہجے میں کی
آ رہی تھی نبی کو اخوت کی بو
اللہ ہو ، اللہ ہو ، اللہ ہو
تھی محمد کو حیرت کہ کیا راز ہے
یہاں تو کوئی نہ یار اور نہ غم ساز ہے
پھر یہ ہے کون یہ کس کی آواز ہے
یہ تو کچھ میرے بھائی کا انداز ہے
اے خدا سچ بتا یہ علی ہے کہ تو
اللہ ہو ، اللہ ہو ، اللہ ہو
جن کو اپنے بزرگوں سے پستی ملی
علم و عرفان کی فاقہ مستی ملی
دین و ایمان کی تنگ دستی ملی
اپنے اجداد سے بت پرستی ملی
ان کی محفل میں بھی آج ہے چار سو
اللہ ہو ، اللہ ہو ، اللہ ہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.